آل پاکستان انٹربورڈ سپورٹس گالا میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے واے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 2 جنوری 2024 17:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھانے آل پاکستان انٹربورڈ سپورٹس گالا میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت لیں۔ اس حوالے سے کمشنر آفس سرگودھا میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سرگودھا بورڈ وکمشنر محمد اجمل بھٹی نے کھلاڑیوں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ایڈیشنل کمشنر کورآرڈینیشن یاسر بھٹی، ڈائریکٹر انفارمیشن نعیم ملک، سیکرٹری سرگودھا بورڈ ابوالحسن نقوی، ڈائریکٹر سپورٹس روشن ضمیر کالرو اورانچارج اساتذہ بھی موجود تھے۔کمشنرمحمد اجمل بھٹی نے شاندار کاکردگی پر کھلاڑیوں اور انکے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگودھا بورڈ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، بچے مزید محنت کر کے آئندہ پہلی پوزیشن لیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی و جسمانی نشوونماء کے لیے بے حد ضروری ہیں اور ایک صحت مند جسم میں ہی صحتمند ذہن ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم آئندہ بھی بچوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے۔ قبل ازیں کمشنر کو بتایا گیا کہ سرگودھا بورڈ نے اتھلیٹکس میں گولڈمیڈلز کے ساتھ پاکستان بھر کے 22 بورڈز میں سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کبڈی اور ٹیبل ٹینس میں بھی تیسری پوزیشن جبکہ سرگودھا بورڈ کی گرلز ٹیم نے 7 میڈلز کے ساتھ سیکنڈ پوزیشن حاصل کیں۔اس کے علاوہ تین طالبات نے انٹرنیشنل ٹور کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں