یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ’’پنجاب ہینڈ بال مین پراونشل لیگ‘‘اختتام پذیر ہو گئی

منگل 5 مارچ 2024 20:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام منعقدہ پنجاب ہینڈ بال مین پراونشل لیگ اختتام پذیر ہو گئی جس کی تقریبِ تقسیمِ انعامات سپورٹس جمنیزیم سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ پنجاب ہینڈ بال پراونشل لیگ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے یونیورسٹی آف سرگودھا کی میزبانی میں منعقد کی گئی جس میں پنجاب کے پانچ ریجنز کی ٹیموں نے ہینڈ بال کے مقابلوں میں شرکت کی جبکہ فیصل آباد ریجن کے نوجوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

لیگ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا اور کھیلوں کے مقابلہ جات منظم انداز میں منعقد کروانے پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا نوجوانوں کو معیاری تعلیم و تحقیق، عملی تجربات و مشاہدات کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ انہیں تفریح پر مبنی سرگرمیوں میں بھی مشغول رکھتی ہے تاکہ وہ جسمانی و ذہنی طور پر تندرست رہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابیاں سمیٹیں۔ ہینڈل بال لیگ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین یونیورسٹی سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، چیئرپرسن شعبہ سپورٹس سائنسز یونیورسٹی آف سرگودھاڈاکٹر یاسر اقبال وڑائچ، ڈائریکٹر سپورٹس مہر احمد خان ہرل، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمود الحسن سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں