شیخوپورہ میں محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام انڈسٹریل ورکز میں 27کروڑ کے چیک تقسیم

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 22 مئی 2024 17:46

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2024ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات محکمہ لیبر شیخوپورہ میں انڈسٹریل ورکرز کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب منقعد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث ، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر لاہور توقیر الیاس چیمہ اور ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نارتھ عمران حیدر ٹیپو نے 900 سے زاہد ورکرز کو ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مد میں 27 کڑور کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر شیخوپورہ محمد اسحاق حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہدہ لطیف، لیبر آفیسر، ملک عمران نسوانہ، لیبر آفیسر سعد احمد، اور لیبر انسپکٹر رانا آزاد سمیت انڈسٹریل ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث اور سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر لاہور توقیر الیاس چیمہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سب سے پہلے ضلع شیخوپورہ میں ورکرز کو ریلیف پیکج  فراہم کیا  گیا ہے جس میں 929 ورکرز کو 27 کڑور کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں یہ کیس پچھلے تین چار سال سے پینڈنگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیک سو فیصد شفافیت کی بنا پر ورکروں میں تقسیم کئے جائے گے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں