شکار پور کروانا وائرس کی تین کیسوں کی رپورٹ مثبت آنے پر شکار پور میں خوف وہراس پھل گیا

جمعہ 17 اپریل 2020 16:44

شکار پور کروانا وائرس کی تین کیسوں کی رپورٹ مثبت آنے پر شکار پور میں خوف وہراس پھل گیا
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2020ء) شکار پور کروانا وائرس کی تین کیسوں کی رپورٹ مثبت آنے پر شکار پور میں خوف وہراس پھل گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے 264لوگوں کوشکارپور ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں سے پکڑ کر شکارپور ڈسٹرکٹ کے چھ مدرسوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تین روز پہلے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان سب کا ٹیسٹ لیا اور خون کے سیمپل لیکر کراچی بھیجیے انکی رپورٹ آگئی ہے جن میں تین افراد کی رپورٹ مثبت آنے پر تینوں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو فوراً گمس اسپتال خیرپور روانہ کردیا گیا مثبت رپورٹ آنے والے کی نام خیال محمد ولد ولی خان علاقہ چار سدہ، دوران گل ولد حاکم خان کراچی اور عبدالغفورولد قاسم عبداللہ کوئٹہ سے تعلق رکھتاہے ۔

ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو نے رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے اور جو 261تبلیغی جماعت کے لوگوں کو مزید پانچ روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے دوسری جانب یہ تبلیغی جماعت کی ارکان کو شکار پور کی مختلف گائوں میں سے پکڑ کر لایا گیا تھا اب ان علاقے کے لوگوں کو ٹیسٹ کرایا جائے گا اس کے لیے اقدامات اٹھائے جار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں