شکارپور کی عوام نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:01

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) شکارپور کی عوام نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کرنے کو شکارپور کی عوام نے مسترد کردیا ہے،اس حوالے سے شہریوں سارنگ منیر سومرو، عبدالخالق سومرو،عتیق دھکڑ، سلطان سومرو، ابرہیم بروہی اوردیگر کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے، ہر چیز کے دام آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، ایسے میں ادویات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے اور زیادہ پریشان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ تبدیلی سرکار کے دور میں ملک میں مہنگائی کی سونامی آئی ہوئی ہے، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کسی بھی چیز پر حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہے بلکہ وقت گذرنے کے ساتھ وفاقی حکومت عوام پر اور زیادہ مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے، شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں