اسسٹنٹ کمشنر شکارپور کا مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

بدھ 15 ستمبر 2021 00:25

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر شکارپور کا مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر کاشف نبی کہڑو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جواد لاڑک نے شکارپور کے مختلف بازاروں کا اچانک معائنہ کی، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا ، جنرل سٹورز ، سبزی و پھل فروشوں، گوشت کی قیمتوں اور معیار معلوم کیں اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں اور قصائیوں سے کہا کہ عوام کو معیاری گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور دکانوں کے سامنے ریٹ لسٹ آویزاں کریں اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی دکاندار یا قصائی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمتیں وصول کیں ،اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں