تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹری

منگل 30 اپریل 2024 17:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹری محمد اعجاز غوری نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے،تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہےآج تک جس ملک نے بھی ترقی کی تو اس نے تعلیم کے شعبے میں بے پناہ توجہ دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی بدولت کامیابی وکامرانی حاصل کی ہے دنیا میں تر قی یافتہ ملکوں کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے ،تعلیم کے ساتھ تحقیق اور ہنر بھی لازمی ہے، اس سلسلے میں ہمارے صو بے کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔

ان سکولوں کو اپ گر یڈ کرنے کے ساتھ ان کی حالت بہتر کرنے کی ضررت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں منعقدہ الوداعی تقریب میں آئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے لو گوں کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے، نئی حکومت کو زراعت اور سیاحت کے فروغ پر خصوصی تو جہ دینی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک جس ملک نے بھی ترقی کی تو اس نے تعلیم کے شعبے میں بے پناہ توجہ دی، موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے کیونکہ اب ٹیکنالوجی کا دور آ گیا ہے، جب سے موبائل فون اور کمپیوٹر عام ہوئے اس کے بعد تعلیم کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔

تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی بدولت کامیابی حاصل کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں