زاہد حامد ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے

پھر کیا ہوا۔ سابق وفاقی وزیر کا جان بچانا مشکل ہو گیا

ہفتہ 30 جون 2018 13:05

زاہد حامد ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے
پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) سابق وزیر قانون زاہد حامد کو بھی ووٹرز نے گھیر لیا اوران کیخلاف شدید نعرے بازی کی جس پر سابق وزیر قانون گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون زاہد اپنے بیٹے کے ہمراہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے ریٹرننگ آفس پہنچے تو ووٹرز نے ان کی گاڑی کو گھیرلیا اور ان کیخلاف چور چور کے نعرے لگائے،اس پر زاہد حامد کا ڈرائیورگاڑی بھگانے میں کامیاب ہوگیا۔مشتعل مظاہرین کا کہناتھا کہ سابق وزیر قانون نے این اے 74 میں کوئی کام نہیں کروایا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں