ْنوجوان نسل کو صحت مند رہنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کا رخ کر نا چاہیئے ،میاں اعجاز جاوید

ہفتہ 15 جون 2019 10:25

سیالکوٹ14جو ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ جسمانی طور پر صحت مند رہنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کا رخ کریں کیونکہ صحت مند جسم صحت مند دماغ کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا ظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اعجاز جاوید نے اپنے رابطہ آفس میں پاک سیون سٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ مہر حسن رضا، عامر پیسر ،علی جہانگیر، ملک شہباز، مہر فرحان، نبیل خان ،ابوبکر ثانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ پاک سیون سٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کی جانب سے مجھے بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور ان شاء اللہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے ٹورنامنٹ شرکت کرنا باعث فحر ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان کو چاہیے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائی سے بچنے کیلئے اپنے آپ کو کھیلوں میں مصروف رکھیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں