دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین ورکرز کی ترقی اور تحفظ کی حمائت کرنے پر اقوام متحدہ برائے خواتین کے کام کو سراہا ہے، صدر ایوان صنعت و تجارت

ہفتہ 15 جون 2019 10:25

سیالکوٹ14جو ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ایوان صنعت و تجارت کے صدر خواجہ مسعود اختر نے کہا دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین ورکرز کی ترقی اور تحفظ کی حمائت کرنے پر اقوام متحدہ برائے خواتین کے کام کو سراہا ہے ۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار کاروباری خواتین تعلیم و تربیت کے لئے ،UN WOMENSاور بیداری کے تحت 10روزہ ٹریننگ سیشن ای ۔

مارکیٹنگ اینڈ آن لائن بزنس کی احتتامی تقریب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ اقوام متحدہ خواتین کی عالمی سطح پر خواتین کی بہتری کی تحریک سے ان کی زندگی کے معاشی، سماجی شعبوں خود اعتمادی آئے گی جس سے معاشرہ ترقی راہ پر گامزن ہو گا ۔ان سے قبل پروفیسر ارشد مرزا چیف ایگزیکٹو آفیسر بیداری، ڈاکٹر مریم نعمان بٹ چیئرمین (WRC)، مسز حفظہ مظہر ہیڈ آف یونایٹیڈ نیشنز خواتین، میڈم حنا نورین، فیضان اکبر اور عمر عبداللہ گھمن اور دیگر مقررین کی تقریب نے بھی خطاب کیا ۔خواجہ مسعود اختر نے مزید کہا ایسی سیشن ، ورکشاپس کا انعقاد کا مقصد کا خواتین کی صلاحیتوں میں نکھار لانا اور بزنس لائن میں آنے والے مسائل پر قابو پانا ہے بعد ازاں سیشن شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں