سری لنکن منیجر کو مارنے والوں میں باہر کے لوگ بھی شامل تھے، ملک عدنان کا انکشاف

پریانتھا کو مارنے والوں میں دوسری فیکٹریوں اور گاؤں کے لوگ بھی شامل ہوگئے تھے، ملک عدنان

پیر 6 دسمبر 2021 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوششیں کرنے والے فیکٹری ملازم ملک عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکن منیجر کو مارنے والوں میں باہر کے لوگ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں ملک عدنان کا کہنا تھاکہ میٹنگ کررہا تھا جب کال آئی کہ پریانتھا نے کسی کو ڈانٹا ہے تو لوگ ان کی طرف آرہے ہیں، میں دیوار بن کر راستے میں کھڑا ہوگیا لیکن وہ زیادہ لوگ تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ پریانتھا کمارا کو مارنے والوں میں باہر کے لوگ بھی شامل تھے، دوسری فیکٹریوں کے لوگ بھی شامل ہوگئے تھے، کچھ گاؤں کے لوگ بھی آگئے تھے اور سڑک بلاک ہوئی تو سڑک سے بھی لوگ شامل ہوگئے۔ملک عدنان کا کہنا تھاکہ پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی، اس پر ہجوم نے مجھے بھی چھت سے پھینکنے کی کوشش کی۔انہوں نے اپنے لیے تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں