سیالکوٹ ، عوام آٹھ فروری کو عقاب پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا کریں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 20 جنوری 2024 18:56

سیالکوٹ ، عوام  آٹھ فروری کو عقاب پر مہر لگا کر پاکستان  کی  ترقی و خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا  کریں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2024ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام آٹھ فروری کو عقاب پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا کریں، ہمیں عوامی حقوق کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کرنی ہے اور عوام نے آٹھ فروری کو عقاب پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی کردار ادا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ این اے 70 سیالکوٹ کی انتخابی مہم کے دوران موضع پیروچک ، کوٹلی پیر شاہ، میتلہ، بوگرہ اور ارچھاڑہ میں الیکشن کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کی بالا دستی کے لئے دن رات محنت اورلگن سے کام کرنا میرا مقصد حیات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 8 فروری NA-70 کی عوام کا مستقبل سنوارے کا دن ہے اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کا حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو تو صرف استحکام پاکستان پارٹی کو ووٹ دیں اور عقاب پر مہر لگا کر موروثی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں جو اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 70 سیالکوٹ سے آپ کی بیٹی، آپ کی بہن ووٹ کی طاقت سے اسمبلی میں پہنچنے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور اس حلقے سے الیکشن لڑتے ہوئے میں اپنے لوگوں کو بار بار یہ باور کروا رہی ہوں کہ اس علاقے کی پسماندگی، بے روزگاری، غربت اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے جتنے بھی مسائل اور مشکلات ہیں ان کے حل کی کنجی صرف اور صرف آپ کی بہن کے پاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے لوگوں کے ووٹ کی طاقت سے یہاں سے جیت کر ان کے دکھوں کا مداوا کرے گی ،حلقے کے عوام نے یہ تہیہ کر لیا ہے کہ انہوں نے نسل در نسل غلامی سے نجات حاصل کرنی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپکی طاقت سے ہی میری طاقت ہے، آئیے مل کے ایک دوسرے کو طاقت ور بنائیں۔خیال رہے کہ حلقہ این اے 70 سیالکوٹ کی انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 45 چوہدری طاہر محمود ہندلی کا پرتپاک استقبال اہلیان حلقہ کی محبتوں اور حمایت کا اعلان ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں