سیالکوٹ، 4افراد گرفتار، چرس و ہیروئن برآمد

پیر 14 جون 2021 13:29

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) سیالکوٹ پولیس نے مختلف واقعات میں پونے 6 کلو چرس اور ہیروئن برآمد کرکے4افراد کو گرفتار کرلیا  ہے۔

(جاری ہے)

  ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے  تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ عالم چوک سے بابر سے ایک کلو460گرام چرس اور امتیاز سے ایک کلو420گرام چرس، تھانہ کینٹ کے علاقہ پلی توپ خانہ سے غضنفر سے ایک کلو340گرام چرس اور200گرام ہیروئن اور تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ سے جاوید اقبال سے ایک کلو420گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں