پسرور:عدالتی احکاما ت کی خلاف ورزی ،

ملزمان نے دھان کی فصل کاٹ لی،پولیس کا بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار متاثرہ افراد کا وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے نوٹس لینے کی اپیل

بدھ 22 نومبر 2017 16:37

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2017ء) تھانہ قلعہ کالر والا کی حدود ڈھوڈہ میں عدالت کے حکم امتناعی دس افراد نے زبردستی دھان کی فصل کاٹ لی تھانہ قلعہ کالر والا پولیس کا بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار مدعی کی طرف سے تھانہ میں درخواست دینے پر ملزمان ہمیں سنگین نتایج کی دھکمیاں دے رہے ہیں مدعیاں روبینہ بی بی کی میڈیا سے گفتگو تلونڈی بھنڈراں کی رہائشی روبینہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے ڈھوڈہ میں گیارہ ایکڑ رقبہ لے رکھا ہے جس میں دھان کی فصل کاشت کی ہوئی تھی اور اس کا باقاعدہ عدالت سے حکم متناعی بھی حاصل کیا ہوا تھا کہ نصیر ۔

(جاری ہے)

صغیرساکن نور پور افتخار وغیرہ اور سات نامعلوم افراد نے دوران حکم متناعی کے ہماری دھان کی فصل کاٹ لی اور ہمیں دھکمیاں دئیں کہ اگر تم لوگوں نے تھانہ میں ہمارے خلاف درخواست دی تو تم کو اورتھمارے خاندان کو ختم کردئیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے تھانہ قلعہ کالر والا پولیس کو درخواست نمبریqkr.11.17.2017.931دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کردیا بلکہ ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا نے ہمیں تھانہ سے دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا انہوں نے کہا کہ ایک تو ملزمان نے ہماری دھان کی فصل بھی کاٹ لی ہے اور الٹا ہمیں دھکمیاں بھی مل رہی ہیں اور پولیس کی طرف سے مقدمہ درج نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور ہمیں سنگین نتائیج کی دھکمیاں دے رہے ہیں روبینہ بی بی نے وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں