بھارت کی جانب سے نہتے لوگوں پر گولہ باری پر اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہئیے۔ زاہد حامدخان

پاکستانی عوام اور فورسز کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کسی بھی مشکل کی گھڑی میں عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔سابق وفاقی وزیر قانون

جمعرات 1 فروری 2018 14:47

پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء) پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے بزدل دشمن اگر اپنی اوچھی حرکتوں سے باز ناں آیا تو ایسا سبق سکھائیں گے جو دشمن کی کئی نسلیں یا د رکھیں گی،اقوام متحدہ کو فوری طور پر بھارت کی جانب سے مسلل سرحدی خلاف ورزی پر نوٹس لینا چاہئیے،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے مقامی صحافیوں کے ملنے والے وفد سے کیا انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں پر گولہ بھاری دشمن کے بزدل ہونے کی نشانی ہے ،بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پر کی جانے والی جارحیت کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے ورکنگ بائوڈری پر ہونے والے نقصانات کا حکومت ہر ممکن کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں،مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامدخان نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 114میں سوئی گیس پائپ لائن ورکنگ بائونڈری کے کئی دیہات میں بچھا دی گئی ہے جن گائوں تک سوئی گیس نہیں پہنچ سکی ان میں بھی بہت جلد پائپ لائن بچھا دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ شہر سمیت کئی جگہوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں