سیالکوٹ ،ْپولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی ،ْ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

منگل 17 جولائی 2018 16:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پمپ ایکشن گن، 2 عدد 9 ایم ایم پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان ندیم ملک، جہانزیب وکی اور ملک عمر کو گرفتار کرلیا جبکہ تینوں ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں