پاکستان پوسٹ کا عالمی اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے منفرد گول یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

پیر 10 دسمبر 2018 21:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پوسٹ نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر عالمی اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے منفرد گول یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کردیا۔ آٹھ روپے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا گذشتہ روز ملک بھر کلی طرح سیالکوٹ پوسٹ آفس سے بھی ہوا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹکٹ گول جبکہ اس پر نیب کا لوگو اور انگلش میں کرپشن کے خلاف اتحاد روشن پاکستان کی بنیاد کا سلوگن درج ہے۔ ڈاک ٹکٹ اور کوائن کولیکٹر عبدالوحید نے بتایا کہ شوقین افراد اینٹی کرپشن کے حوالے سے جاری ہونے والی50روپے مالیت کے سکے اور یادگاری ڈاک ٹکٹ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں