ْحکومت کا نیا منی بجٹ صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، میاں عامر حبیب

جمعرات 17 جنوری 2019 19:31

سیالکوٹ۔ 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) حکومت کا نیا منی بجٹ صنعتی ترقی اور معاشی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے ۔ حکومت نیا منی بجٹ عوام کی ترقی اور صنعت کی خوشحالی کے لئے لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں عامر حبیب نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نئے منی بجٹ سے معاشی مسائل حل ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔

(جاری ہے)

ٹیکسز کے نظام میں حکومت کی طرف سے لائی جانے والی تبدیلیوں سے تاجر برادری کے بہت سے تحفظات کا خاتمہ اور مطالبات کی تکمیل ہو گی ۔نئے منی بجٹ کا مقصد ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں اور صنعت کے لئے اصلاحات اور اقدامات اٹھانا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ نیا منی بجٹ بے روزگاری کے خاتمہ میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔

عوام مطمئن رہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان مسائل سے غافل نہیں، حقیقی تبدیلی کے لئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کے ثمرات عوام بہت جلد محسوس کریں گے ۔ حکومت جس انداز سے مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں