پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ، تینوں ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی پولیس ٹیم نے اطلاع ملنے پر مدثر شہید روڈ سے شاہد ، زبیراور بلاول نامی تین ڈاکوؤں کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین پستول اور متعددگولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں