پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، بجلی چوری میں ملوث 9 ملزمان گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) حکومت کی ہدایت پر پولیس نے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مختلف تھانوں نے گیپکو عہدیداروں کی درخواست پر حمزہ ، سلیم ، عبدالعلیم ، علی حسن ، مظہر ، شبیر ، نوید ، زاہد اور نواز کو گرفتار کیا ہے جو مختلف علاقوں میں براہ راست تاروں پر کنڈے لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں