سیالکوٹ میں ’’سٹی کررونا ریلیف فنڈ ‘‘ کے ذریعے شفاف طریقے سے ہر یونین کونسل میں 5،5 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں، میاں اعجاز جاوید

جمعہ 29 مئی 2020 21:58

سیالکوٹ29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے سیکرٹری اطلاعات میاں اعجاز جاوید نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ’’سٹی کررونا ریلیف فنڈ ‘‘ کے ذریعے شفاف طریقے سے ہر یونین کونسل میں 5،5 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں رقم کی تقسیم کا عمل ضلعی انتظامیہ کی فراہم کردہ نادر ا سے فلٹر شدہ لسٹوں کے مطابق لاک ڈائون میں مزدور او ر دیہاڑی طبقہ اور مستحق خاندان کو ان کی دہلیز پر پہنچے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے سیکرٹری اطلاعات میاں اعجاز جاوید نے ’’سٹی کررونا ریلیف فنڈ ‘‘ کے تحت رقم کی شفاف طریقے سے تقسیم کے حوالے سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’سٹی کررونا ریلیف فنڈ ‘‘ کے عہدیداران میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناںوکنونیئر سیالکوٹ سٹی کورونا ریلیف فنڈ مینجمنٹ کمیٹی عثمان ڈار،سٹی کورونا ریلیف فنڈ مینجمنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری زین علی شبیر اور ممبران چوہدری محمد اخلاق صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید علی نجم گیلانی،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس ملک محمد اشرف، چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی، چیئرمین ڈرائی پورٹ نوید اقبال شیخ ، صدر انجمن تاجران غلام مجتبیٰ مہر ، قیصر بریار، عمر میر، حافظ جنید ، احسن نعیم، ذوہیر بابر، اقبال سونی، عابد قریشی ،خاور انور خواجہ، چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن اور چیئرمین سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ، آل ایسوسی ایشن کے چیئرمینوں شامل ہیں جو اس رقم کی تقسیم کا بغور جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار سیالکوٹ کی عوام کی خدمت کیلئے بھرپور کوشاں ہیں اور جس طرح انہوں نے لاک ڈائون میں متاثرہ ہونے والے کیلئے ’’سٹی کررونا ریلیف فنڈ ‘‘ کے تحت رقم اکٹھی کرکے ان کی امداد کی ہے و ہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 سے 23 مئی تک ہزاروں خاندانوں میں فی کس 5،5 ہزار روپے بذریعہ جاز کیش ان کی دہلیز پر دئیے گئے ہیں جبکہ سابق میئر میونسپل کارپوریشن کی طرف جاری بیان جھوٹ کا پلند ا ہے سیالکوٹ کی این اے 73 کی تمام یونین کونسلز میں ڈپٹی کمشنر کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق رقم کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں کی گئی ہے۔اور اس رقم کی آڈٹ رپورٹ پبلک کی جائے گی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں