سیالکوٹ ،جعلسازی کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کو چکمہ دے کر حوالات سے فرار ہو گیا

جمعہ 15 جنوری 2021 18:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) جعلسازی کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کو چکمہ دے کر حوالات سے فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سول لائن میں ایک جعلسازی کا مقدمہ ملزم سیف علی ولد محمد صابر رہائشی محلہ آرائیاں پورہ ہیراں کے خلاف درج تھا تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا لیکن ملزم پولیس کو چکمہ دے کر حوالات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی مدعی کے مطابق ملزم حوالات سے فرار نہیں ہوا ہے بلکہ اس کو ایس ایچ او محمود بٹ اور کانسٹیبلان مستنصر اور سرور نے رشوت لے کر چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں