سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122سیالکوٹ ہائی الرٹ ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعرات 11 اگست 2022 20:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے چناب اور ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجہ کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے جس کے پیش نظر ریسکیو 1122 سیالکوٹ نے تحصیل پسرور نالہ ڈیک، چہور، شہباز پور پل، چپراڑ، سید پور اور ہیڈمرالہ کے سیکٹرز کو ہائ الرٹ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام سیکٹرز پر ریسکیورز سیلابی صورتحال سے نمبرد آزما ہونے والے آلات کے ساتھ موجود ہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں