ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل سیالکوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں و اسیران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کا آغاز

جمعہ 19 اپریل 2024 19:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے قیدیوں و اسیران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی سی سیالکوٹ نےڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے قیدیوں کو بلا تعطل 24 گھنٹے طبی سہولیات کیلئے میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایس او پیز کے مطابق تمام ضروری ادویات کی دستیابی کے علاوہ جیل میں قائم لیبارٹری سمیت ایکسرے اور دیگر تشخیصی آلات کو فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے قیدیوں کو جیل میں داخل ہونے کے فورا بعد ان کی ہیلتھ اسکریننگ اور ڈرگ ٹیسٹ بھی کروایا جائے۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹینڈنٹ جیل بابر علی، ڈی سی او ڈاکٹر وسیم مرزا ، ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شکیل احمد اور جیل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عدیل محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں