ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا86واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جا ئیگا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) شاعر مشرق،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا86واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جا ئیگا۔ یوم وفات کے سلسلے میں سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سرکاری وغیر سرکار ی سطح پر تقر یبا ت کا اہتمام کیا جا ئیگا جس میں حکیم الا مت ڈاکٹر علامہ قبال ؒکی تحر یک پاکستان کیلئے عظیم خد مات کو خر اج عقید ت پیش کیا جا ئیگا۔

اخبا رات خصوصی ایڈ یشن شا ئع کریں گے جبکہ پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز بھی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

(جاری ہے)

شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ ممتا ز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردواور فارسی کے ممتا ز شاعر تھے۔ ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کو دور جد ید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ، ان کا بحیثیت سیا ستد ان اہم ترین کارنامہ نظر یہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے1930ءمیں الہ آباد میں پیش کیا تھا ،علامہ اقبالؒ کاپیش کر دہ یہی نظر یہ پاکستان کے قیام بنیا دبنا۔ بطور شاعر ان کی معروف ترین تصا نیف میں با نگ درا، بال جبر یل،ضر ب کلیم، پیا م مشرق اور دیگرس قابل ذکر ہیں۔ علامہ اقبالؒ21اپریل1938ءکو 60برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں