اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال کا رندھیر موڑ بازار کا دورہ

پیر 22 اپریل 2024 19:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے پیر کے روز سمبڑیال کے علاقہ رندھیر موڑ بازار کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے دکانوں اور تندوروں کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے زائد قیمت وصول کرنے پر نان فروش پر جرمانہ عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ روٹی کی قیمت 15روپے اور نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے ،زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں