اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا شہر میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 24 اپریل 2024 16:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے شہر میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اے سی سیالکوٹ نے گورنمنٹ بوائز جناح ایفیشنسی ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز کرسچین ہائر سکینڈری سکول کینٹ کا دورہ کے دورہ کے دوران ایگزیمینیشن ہال میں بجلی، پنکھوں اور ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔اے سی سیالکوٹ نے امتحانی مراکز کی انتظامیہ کو بلا تعطل طلباء کو مسلسل سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ طلباء پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں