گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن ٰسے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی کی ملاقات

بدھ 24 اپریل 2024 23:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی نے گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی انجینئر بلیغ الرحمن سے خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی میں اگلے مہینے ہونے والے کانووکیشن کی خصوصی دعوت دی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلاً بریف کیا۔ گورنر پنجاب نے کانووکیشن میں شرکت  اور خطے کی واحد ویمن یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں