سیالکوٹ ،پسرور میں طالبہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

منگل 30 اپریل 2024 16:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں کم سن طالبہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سوجو والی میں 16 سالہ آیت عمران سکول وین سے پاؤں پھسلنے سے گرنے پر گاڑی کے ٹائر کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں