سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ، ون ویلنگ کرنے والے 13 افراد گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 13 افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی علاقے محلہ کھٹیکاں سے ون ویلنگ کرنے والے سمیر عباس، سعد اور شہباز لیاقت تھانہ حاجی پورہ کے علاقے سے عبدالسلام، سلیم اور شہزاد،تھانہ نیکا پورہ کے علاقے سے ون ویلر علی رضا اور عبد الرحمن جبکہ تھانہ رنگپورہ سے فرحان شاہد، تھانہ بیگووالہ کے علاقے ڈھلم بلنگن سے عمیر، حسنین اور تھانہ صدر پسرور کے علاقے حیدر علی کو گرفتار کر کے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں