محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی،راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ

منگل 30 اپریل 2024 18:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں ، محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے ، اسلام کے معاشی نظام میں غربت کا خاتمہ اور محنت کشوں و مزدوروں کے دکھ درد کو بانٹنا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کا معاوضہ ادا کرنا اسلام کا ہی سنہری اصول ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مزدور ڈے کے حوالے سے اپنے آفس میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے، محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دئیے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔

ملکی معیشت کے لیے مزدوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔ یکم مئی کو دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ا س دن کے منانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں