سیالکوٹ پولیس کی جانب سے یوتھ انٹرشپ پروگرام میں بنیادی قوانین کے متعلق آگاہی فراہم

منگل 30 اپریل 2024 19:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے یوتھ انٹرشپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات کو بنیادی قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق 2 ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرشپ پروگرام میں شامل ہونے والے سٹوڈینٹس کو کمیونٹی پولیسنگ، خدمت مرکز میں دی جانے والی سہولیات، تحفظ سنٹر میں دی جانے والی سہولیات، بنیادی قانون کے متعلق آگاہی ، ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول اور قانونی معاملات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔طلباء و طالبات نے سیالکوٹ پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور پولیس کے بنیادی قوانین میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں