سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابی عمل میں طلباءکو شامل کرنے سے جمہوری اقدار کے فروغ میں مد د ملے گی،ضلعی صدرپنجاب ٹیچرز یونین

جمعہ 17 مئی 2024 23:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں نے کہا کہ ہے کہ سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابی عمل میں طلباءکو شامل کرنے سے نچلی سطح تک جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں مد د ملے گی ، سٹوڈنٹ کونسل کی تشکیل سے طلباءکی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اُن میں ذمہ داریاں اُٹھانے اور نبھانے کی صلاحیت بھی پیدا ہوگی،سٹوڈنٹ کونسل کے لیے انتخابی عمل میں طلباءکوشامل کرنا پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔

وہ گورنمنٹ ہا ئی سکول رندھاوا تحصیل پسرور میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل احسن طریقے سے مکمل ہونے کے بعد سٹوڈنٹ کونسل کے منتخب ہونے والے عہدیدران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ ہا ئی سکول رندھاوا تحصیل پسرور میں سٹوڈنٹ کونسل کی تشکیل کے لیے گذشتہ روز لیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹوڈنٹ کونسل کے صدر، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے انتخاب کے لیے پولنگ منعقد ہو ئی ، گورنمنٹ ہا ئی سکول رندھاوا کے ہیڈ ماسٹر و ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد اصغر کاہلوں نے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ پریذاینڈینگ آفیسر کے ذمہ داریاں حافظ محمد رضوان اور پولنگ آفیسر کی ذمہ داریاں محمد عدنان نے سرانجام دیں ۔

گورنمنٹ ہا ئی سکول رندھاوا تحصیل پسرور کی سٹوڈنٹ کونسل کے لیے ساحل مسیح ولد اقبال مسیح صدر، محمد ریحان ولد محمد مقصود نائب صدر، دانش مسیح ولد خالد مسیح جنرل سیکرٹری جبکہ محمد زین ولد تنویر احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہو ئے ۔ اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے عہدیدران کو مبارکباد دی گئی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں