سیالکوٹ،ڈیڑھ سالہ کمسن بچی کے اغواءمیں مطلوب اشتہاری ملزمہ بذریعہ انٹر پول دوبئی سے گرفتار، بچی بازیاب

بدھ 22 مئی 2024 21:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سیالکوٹ پولیس نے ڈیڑھ سالہ کمسن بچی کے اغواءمیں مطلوب اشتہاری ملزمہ بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے دوبئی سے گرفتارکر کے بچی کو بازیاب کر لیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق رنگپورہ کے علاقہ سے کمسن بچی کے اغواءکے مقدمہ میں مطلوب ملزمہ محمودہ اختر زوجہ محمد جاوید سکنہ شیخ مولا تالاب نے اپنی ہی پوتی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بوگس بنوا کر اغوا کر کے دوبئی فرار ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس ایکسٹراڈیشن ٹیم انچارج سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزمہ کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور میرب نامی بچی کا بلیو نوٹس جاری کروایا گیا۔ ملزمہ کو دوبئی سے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا گیا۔اور کمسن بچی کو اسکی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں