تمام سیاسی جماعتیںملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنے تمام اختلافات کو ختم کر کے قومی و ملکی مفادمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا ٹیلنٹ ایوارڈکی تقریب سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 23:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتیںملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنے تمام اختلافات کو ختم کر کے قومی و ملکی مفادمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جائیں۔وہ پیر کو سیالکوٹ کے علامہ اقبال آ ڈیٹوریم میں اسلامی نظامت تعلیم کے تخت ہونے والے ٹیلنٹ ایوارڈکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر اسلامی نظامت تعلیم پاکستان کے ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان،پنجاب کے ڈائریکٹر شہباز شاہین ،حافظ قیصر ندیم ڈائریکٹر ضلع سیالکوٹ ،قائم مقام امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکت سیالکوٹ چوہدری انعام اللہ اور جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے جنرل سیکرٹری میاں عثمان جاوید بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملک کی سلامتی کو شدید خطرہ ہے دہشت گردی نے قوم کے اعتماد کو متزلزل کر دیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے تاکہ دنیا کی توجہ کشمیر جیسے عالمگیر مسئلہ سے ہٹاء کر پاکستان کو کمزور کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی خلاف اپنے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک و قوم کے ترقی کے لیے کرپشن اقربا پروری کو حتم کر کے ترقی کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ طیب اردگان سے ترکی کی تیز تر ترقی کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں کرپشن کو ختم کر کے اپنی تجارت اور کاروبا رمیں ترقی کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک میں ایسے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائے جس میں حکمرانوں اور غریب بچوں کو علاج اور تعلیم کو مواقع ساتھ ساتھ میسر ہوں۔انہوں نے نئی نسل کو کہا کہ تعلیم میں محنت کرکے اخلاق اور تہذہب و کردار کی طااقت سے ہمیںنئی ٹیکنالوجی استمعال کر کے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت استمعا ل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہ یہ بات پیش نظر رہنی جاہیے کہ ہم مسلمان ہمارا دین اسلام ہے جو کہ انسان کے کردار اور اخلاق پر بہت زیاددہ زور دیتاہے ۔

اس موقع پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ چوھدری انعام اللہ نے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام طالب علموںکو عریانی اور فحاشی کی طرف لے جا رہا ہے ،جس کو بدلنے کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کے کردار کو بدل کر اسلام کے تہذیبی اور اخلاقی کردار مین میں بدلنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں