ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا ہنگامی اجلاس،ڈومیسٹک کرکٹ بحالی پر جائزہ لیا گیا

پیر 1 اپریل 2024 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ کا ہنگامی اجلاس آپریشنل ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت الکرم فیملی ریسٹورنٹ کینٹ میں منعقد ہوا، عید الفطر کے بعد انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ چیلنج کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرصدر ڈی سی اے سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے انٹر ڈسٹرکٹ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ چیلنج کپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹورنامنٹ عید کے فوراً بعد شروع کیے جانے پر زور دیا اور ٹورنامنٹ میں جو مسائل آ رہے ہیں اس حوالے سے ٹورنامنٹ کمیٹی و آپریشنل ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو اعتماد میں لیا۔ صدر ڈی سی اے نے کہا کہ ٹورنامنٹ سیالکوٹ میں 6 مختلف گرائونڈز میں شروع کروایا جائے گا ، کرکٹ کی بہتری کے لیے جو بھی ہو سکے گا وہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں جو کلب کرکٹ انٹر سینئر ڈسٹرکٹ کے جو میچز ہوں گے وہ پاکستان میں ایک مثال ہو گی، لیکن ڈسٹرکٹ اور کلب کے عہدے داران کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا۔

اس موقع پر صدر ڈی سی اے سیالکوٹ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور انکی ٹیم 2014 کے آئین کے مطابق ریجنل ڈسٹرکٹ کی کرکٹ کروائیں گے اور پاکستان کی گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو جمہوری طریقے سے آگے لے کر جائیں گے۔اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی اعجاز غوری جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ عدنان شیرازی وائس چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی ضرار بٹ ممبران ٹورنامنٹ کمیٹی عمران بوبی، علی شاہ، عطا مصطفی،ملک بابر علی نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر پر تمام شرکاء نے طیب عامر کو ٹورنامنٹ کمیٹی کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں