سالانہ بھل صفائی،سکھر بیراج سے نکلنے والی 3 نہریں یكم اپریل سے بند کر دی جائیں گی

بدھ 20 مارچ 2024 13:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) سکھر بیراج سے نکلنے والی 3 نہروں کو سالانہ بھل صفائی اور ضروری مرمتی کام کے باعث یکم اپریل سے بند کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر سکھر بیراج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی 3 رائٹ بنک كینالز یكم اپریل سے بند کر دی جائیں گی جن میں دادو كینال ، نارتھ ویسٹ كینال اور رائس كینال شامل ہیں ۔ یہ نہریں 30 اپریل تک بند رہیں گی ۔ ان نہروں كو سالانہ بھل صفائی اور ضروری مرمتی کام کے لئے بند کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے متعلقہ افراد کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں