اسمال ٹریڈرزاینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سنیئررہنما ومعروف تاجربدررفیق قریشی انتقال کرگئے

منگل 2 مئی 2023 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2023ء)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سنیئر رہنما و معروف تاجر بدر رفیق قریشی گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے مرحوم کے انتقال پرسکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تاجر تنظیموں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معززین نے مرحوم بدر رفیق قریشی کے ورثاء سے انکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں