روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر تعلیمی اداروں میں منشیا ت کیخلاف آگاہی مہم چلائے گی

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر تعلیمی اداروں میں منشیا ت کیخلاف آگاہی مہم ،ریلی اورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق جماعت کے صدر محمد شاہ ویز اعوان طاہری و دیگرعہدیدران حافظ محمد عمر، تاج محمد، فیضان الحسنین میمن، احسان اللہ عباسی، عبد الروف میمن، ریحان علی میمن، جنید احمد راھوجو، مشاھد کھوسو نے کہا ہے کہ شعور کی کمی سے معاشرے میں سماجی برائیاں جنم لے رہی ہیں سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء میں منشیات کے استعمال میں اضافہ والدین،اساتذہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نئی نسل کو تباہ کر رہا ہے جو پاکستان کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔ سب کو مل کر نوجوان نسل کو سیگریٹ،پان پراگ،گٹکا،آئس نشہ،شیشہ نشہ،نسوار،شراب،چھالیہ،پان اور اسطرح کے دیگر نشوں کی عاد ت سے بچانا ہوگا جس سے کینسر جیسا موذی مرض،جگر،پھپھڑوں،گردوں،منہ،دانتوں کے امراض اور نفسیاتی امراض پیدا ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کی اکثریت جرائم میں بھی مبتلا ہو جاتی ہے ،روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر اس سلسلے میںآگاہی مہم چلائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں