ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِتعلیمی بورڈ سکھرکے زیر انتظام گیارہویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات جاری

بدھ 24 مئی 2023 23:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2023ء) تعلیمی بورڈ سکھر (بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن ) کے زیر انتظام گیارہویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے ، تیسرے روز گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ لیا گیا ، جبکہ بارہویں جماعت کا زولوجی کا پرچہ لیا گیا ، تعلیمی بورڈ اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے امتحانی سینٹروں کے باہر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے اور امتحانی اوقات کار میں امتحانی مراکز کے قرب و جوار میں موجود فوٹو اسٹیٹس کی تمام دکانیں بند رہیں گی ، زرائع تعلیمی بورڈ کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات یکم جون تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں