سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا کانووکیشن 2 مارچ کو ہوگا

جمعرات 29 فروری 2024 22:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا کانووکیشن 2 مارچ 2024 کو منعقد ہوگا۔ ترجمان سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے مطابق سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا دسواں کانووکیشن 2 مارچ 2024بروز ہفتہ صبح 9:30 بجے جامعہ کے مین آڈیٹوریم ہال سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

10ویں کانووکیشن کے مہمان خصوصی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سیکریٹری معین الدین صدیقی اور سابق وفاقی سیکریٹری فضل اللہ قریشی ہونگے۔جامعہ میں 2 مارچ 2024کو کانووکیشن کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں