سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 24 مئی 2024 15:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ایچ ای سی کی تعاون سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معیار یقینی بنانے کے لیئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے جامعات کے معیار کو بہتر اور یقینی بنانے کے لیئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں (ہیز) میں معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے کوششوں کا جائزہ لینا اور ظابطوں کا تعین کرنا تھا۔جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ورکشاپ کا محور پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کے اصولوں پر پیش رفت کا جائزہ، مشاورت اور گائیڈ لائنز فار کوالٹی ایشورنس ان ہائر ایجوکیشن (پی ایس جی -2023 ) تھا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں سندھ اور پنجاب کی 30 یونیورسٹیوں کے کوالٹی اینہانسمنٹ سیلز کے ڈائریکٹرز کو اکٹھا کیا گیا ۔ایچ ای سی میں کوالٹی ایشورنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر شاہ نے ورکشاپ میں ایچ ای سی ٹیم کی قیادت کی۔ورکشاپ نے سندھ اور پنجاب کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پی ایس جی -2023 کو سمجھنے اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کی جو ملک بھر میں کوالٹی ایشورنس کے طریقوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔

یہ ورکشاپ پاکستان بھر میں ایچ ای سی کے زیر اہتمام ورکشاپس کی ایک سیریز کا حصہ تھی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی اعلیٰ تعلیمی معیار کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔اس موقعہ پہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور ایچ ای سی کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی ورکشاپ جامعات میں معیار کو بھتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

30 یونیورسٹیوں کے کیو ای سی کے نمائندے، بشمول ڈاکٹر سعید ابڑو، ڈائریکٹر کیو ای سی، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی نے مشاورتی ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر سعید ابڑو نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی جانب سے حاضرین کو خوش آمدید کہا جب کہ ناصر شاہ نے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور بلند کرنے میں پی ایس جی -2023 کی اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوالٹی اشورینس فریم ورک تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر جامعات کی ساکھ اور مسلسل بہتری اور احتساب کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں