تعلیمی بورڈسکھرنے بارہویں جماعت سائنس و پری انجینئرنگ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا

پیر 20 اگست 2018 23:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) تعلیمی بورڈسکھرنے بارہویں جماعت سائنس و پری انجینئرنگ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پری میڈیکل گروپ میں طالبات بازی لے گئیں جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں طلباء نے بازی لی۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بیراج کالونی سکھر کی طالبہ لاریب مریم نے 967 مارکس لیکر پری میڈیکل اور بورڈ کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اقراء ہائر سیکنڈری اسکول گمبٹ کے فاروق احمد نے 965 مارکس لیکر دوسری جبکہ سمرا انگلش ہائی اسکول گمبٹی کی جویریہ ناز نے 957 مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ میں گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر کے کفہیم حسین جوکھیو نی955 مارکس لیکر پہلی ، پاک ترک انٹرنیشنل اسکول خیرپور کی مریم قادر نے 953 مارکس لیکر دوسری جبکہ آرمی پبلک اسکول پنوعاقل کے عذیراحمد نے 952 مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل گروپ میں 19548 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں سے 15402 پاس، 4113 فیل اور 33 طلباء و طالبات کے نتائج روک دیے گئے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں 17141 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں سے 13337 پاس، 3745 فیل اور 62 طلباء و طالبات کے نتائج روک دیے گئے۔سکھرتعلیمی بورڈ وہ واحد بورڈ ہے جس نے سندھ میں سب سے پہلے اعلیٰ ثانوی جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں