پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی کتے کے کاٹنے سے فوت ہونے والے میر حسن کی والدہ سے ملاقات و دکھ کا اظہار

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:35

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو شکارپور پہنچیں جہاں پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے سے فوت ہونے والے میر حسن کی والدہ سے اسپتال میں ملاقات کر کے تعزیت کر کے دکھ کا اظہار کیا،جاری کردہ میڈیا ڈپارٹمنٹ پی ٹی آئی سندھ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق بعد ازاں وہ لاڑکانہ گئیں، جہاں گٹر میں ڈوب کر فوت ہونے بچے علی جان کے ورثا سے تعزیت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ، سردار محمد علی ھکڑو، کمار، آغا مولابخش، صفیہ بلوچ، رکیش کمار صبا بھٹی، عیسیٰ ڈومکی، صوبیہ بلوچ، جبار، شہریار ڈومکی، ، و دیگر رہنماؤں بھی شریک تھے۔ مختلف مقامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا وفاق سندھ کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے، سندھ میں کتوں اور سانپوں کا خاتمہ کیا جائے گا، سندھ کی صحت کی منسٹر صاحبہ بولتی ہیں پہلے کتے کو پکڑ کر چیک کریں کہ کتا پاگل ہے بھی یا نہیں اب ان کتوں کے ٹیسٹ کے لئے بھی لیبارٹری بھی کھولنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

اربوں کا ہیلتھ کا بجیٹ ہے عوام کو ویکسین تک نہیں دی جاتی عوام پریشان ہے لاڑکانہ سمیت پوری سندھ کو گٹرستان بنا دیا ہے، کوئی صفائی ستھرائی نہیں کی جاتی کمشنر آفیس ہم آج ہم پوچھنے آئے تھیتڑپتے بچوں کی مدد کیوں نہیں کی گئی، لیکن یہاں پر کوئی جواب دینے کو موجود نہیں ہے، غریب عوام اب بیدار ہوچکی ہے ان میں شعور آچکا ہے، ان ان کرپٹ حکمرانوں کو دوبارہ آنے کا موقعہ نہیں دیا جائے گا۔ کمشنر صاحب بتائیں وہ وفاق کو لیٹر کیوں بھیج رہے ہیں، کمشنر کو ہیلتھ کے وزیر کو لیٹر دیناچاہییسندھ کو ہیلتھ کے 450 ارب روپے بجیٹ ملتا ہے سالوں سے یہ بجیٹ مل رہا ہے عوام کو صحت کی سہولیات نہیں ملتی سندھ کی اسپتالیں ویران پڑی ہیں پوری سندھ میں کوئی سہولیات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں