سکھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ھوگیا

پیر 17 فروری 2020 23:54

سکھر 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں نے ٹزانزٹ پوائنٹس اور گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سکھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منیر احمد منگریو نے بتایا کہ ضلع میں شروع کردہ پانچ روزہ مہم کے دوران 2 لاکھ 42 ہزار 242،بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 1036 موبائل و فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ محکمہ صحت اور رویونیو کے افسران اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ضلع میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں