تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہماری جدوجہد کسی صورت کم نہیں ہوگی ، عبدالرشید ساجد

پیر 5 اکتوبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سنیئر نائب صدر عبدالرشید ساجد نے کہا ہے کہ تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہماری جدوجہد کسی صورت کم نہیں ہوگی ، حکومت وقت کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اگر حکومت وقت نے تاجربرادری میں پائی جانیوالی بے چینی و مایوسی کو دور کرتے ہوئے مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور نہ کیا توتاجر برادری دما دم مست قلندر کرنے میں دیر نہیں کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی مختلف تاجر تنظیموں کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازیں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، تقریب میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنما شاہد لطیف قریشی ، رائو فیصل حکیم سمیت شاہی بازار انجمن تاجران کے حاجی محمد شفیع عباسی ، انجمن تاجران واری تڑ کے حاجی پرویز چنہ ، نشتر روڈ انجمن تاجران کے محمد عامر فاروقی ، گلیمر موبائل مارکیٹ کے محمد عمار فاروقی ، وکٹوریہ مارکیٹ کے ملنگ بابا ، مدینہ مارکیٹ کے محمد اعظم خان ،پنسار کریانہ تاجران کے انور کمال بلوچ ، شکار پور روڈ تاجران کے انیس عرف بھولا سمیت دیگر تاجر رہنما شریک تھے قبل ازیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سنیئر نائب صدر عبدالرشید ساجد و دیگر رہنمائوں نے گلیمر موبائل مارکیٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ دکانداروں ملاقات کر کے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بعد ازیں انہوںنے واری تڑ روڈ پر موٹر سائیکل شو روم کا افتاح کیا اور نشتر روڈ انجمن تاجران کے صدر محمد عامر فاروقی کو ایوان صنعت و تجارت کا نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ، تقریب میں سکھر کی تاجر برادری کی جانب سے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سنیئر نائب صدر عبدالرشید ساجدکو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور تاجر برادری کے حقوق حاصلات کیلئے جاری جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی کرتے ہوئے تاجرجدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں