سکھر پولیس کی اہم کاروائی، ایک ہفتہ قبل حرا اسپتال قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور ملزم راشد جتوئی گرفتار

Imran Malik عمران ملک جمعرات 23 ستمبر 2021 12:53

سکھر پولیس کی اہم کاروائی،  ایک ہفتہ قبل حرا اسپتال قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور ملزم راشد جتوئی گرفتار
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) سکھر پولیس نے مغفی اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے جاگیرانی برادری پہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم راشد جتوئی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم نے ایک ہفتہ قبل حرا اسپتال کے باہر جاگیرانی برادری پہ حملہ کیا واردات کے دوران ملزم نے بے دردی سے تیز آلہ استعمال کیا جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ،
وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم راشد جتوئی تیز آلہ سے مقتول غلام مرتضیٰ جاگیرانی پہ حملہ کر رہا ہے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں