سکھر بلدیہ و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ، شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں آگئے

ہفتہ 4 مئی 2024 21:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) سکھر بلدیہ و سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی ، شہر کے مختلف علاقے گندگی کی لپیٹ میں ، شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار ، مئیر سکھر سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکھر کی ناقص کارکردگی کی بدولت سکھر شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت اہم شاہراؤں میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر پہاڑوں کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں ، گندگی کے باعث جہاں مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہی شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں ، شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،بلدیہ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکھر کی ناقص کارکردگی پر شہر ی و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شکایات پر شہریوں کی تذلیل کی جارہی ہے ، شہر بھرمیں صفائی کے ناقص انتظامات دیکھائی دے رہے ہیں لیکن افسوس بالا حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو شہرو شہریوں کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ، انہوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر مئیر سکھر ارسلان اسلام الدین شیخ ، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل منتخب عوامی نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ سکھر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سکھر کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں