پنوعاقل کے قریب ٹرک کی آئل ٹینکرکو ٹکر،آئل ٹینکر میں بھرا کوکنگ آئل بہنے لگا ،علاقہ مکینوں کے وارے نیارے ہوگئے ،بالٹیاں ،کولراور دیگر برتن بھر کر گھر لے جانے لگے

Imran Malik عمران ملک جمعہ 24 ستمبر 2021 12:25

پنوعاقل کے قریب ٹرک کی آئل ٹینکرکو ٹکر،آئل ٹینکر میں بھرا کوکنگ آئل بہنے لگا ،علاقہ مکینوں کے وارے نیارے ہوگئے ،بالٹیاں ،کولراور دیگر برتن بھر کر گھر لے جانے لگے
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) پنوعاقل کےقریب قومی شاہراہ کراچی سے پنجاب جانے والے ہزاروں لیٹر کوکنگ آئل سے بھرے آئل ٹینکر کو سائیڈ سے ایک ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں آئل۔

(جاری ہے)

ٹینکر کی سائیڈ لیک ہوگئی اور اس میں سے کوکنگ آئل بہنے لگا جس پر علاقے کے لوگوں کے وارے نیارے ہوگئے اور  وہ آئل ٹینکر سے بہنے والے کوکنگ آئل کو مال غنیمت سمجھ کر بالٹیوں ،کولر و دیگر برتنوں میں بھر کر گھر لےجاتےرہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں