صوفی روحل فقیر کے301 ویں تین روزہ عرس کی تقریبات 9 اکتوبر کو کندہرا میں ہونگی

Imran Malik عمران ملک جمعہ 8 اکتوبر 2021 11:12

روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2021ء) سندھ کے معروف صوفی روحل فقیر کے تین روزہ عرس کی تقریبات کی تیاریاں مکمل نواحی علاقے کندھرا کے قریب درگاہ کنڈری روحل شریف میں تین روزہ عرس کا 9اکتوبر کو ہوگا تفصیلات کے مطابق ہنداورسندھ کے معروف صوفی بزرگ صوفی روحل فقیر کا تین روزہ301واں عرس کی تقریبات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا کے قریب درگاہ کنڈری  روحل فقیرمیں صوفی بزرگ کا تین روزہ عرس کی افتتاح تقریب 9اکتوبر سے شروع ہونگی جو تین روز تک جاری رہے گی جبکہ ان ہی تاریخوں میں صوفی درمحمدفقیر کا 39واں اور صوفی رحیم بخش فقیرکا29ویں عرس کی تین روزہ تقریبات بھی 9اکتوبر سے درگاہ کنڈڑی روحل فقیر میں شروع ہونگی تینوں بزرگوں کے عرس میں شرکت کے لئے ملک کے بیشتر علاقوں سے زائرین اور عقیدت مندوں کے قافلے کنڈڑی شریف پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں